جہلم

مرغوں، کتوں، بکروں، چھتروں، بٹیر و دیگر جانوروں و پرندوں کی لڑائیوں پر جواء جاری

جہلم: آئی جی پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے ، ضلع جہلم کے علاقوں میں مرغوں ، کتوں ، بکروں ، چھتروں ، بٹیر و دیگر جانوروں و پرندوں کی لڑائیوں پر جواء جاری ، تھانہ صدر کے علاقے جواریوں کے نرغے میں جمعہ اور اتوار مرغوں کی لڑائی کے لئے مختص لاکھوں روپے کا جواء ہونے لگا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن ، پڑوسی اضلاع کے جواری مرغوں سمیت ڈنکے کی چوٹ پر جواء کھیلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے وچلہ بیلہ، چونترا، کھرالہ، چک دولت بیلہ سمیت دیگر مقامات پر جمعہ اور اتوار کے روز مرغوں کے شوقین جواری مرغوں کی لڑائی کرواکے لاکھوں روپے کا جواء کھیلتے ہیں ، تھانہ صدر پولیس کے افسران و اہلکار سب جاننے کے باوجود کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،جس کی وجہ سے بااثر جواری ہفتے میں 2 دن مرغوں کی لڑائی کروا کے جواء کھیلتے ہیں ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغوں کے مالک بھی اکثر و بیشتر ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیتے ہیں ، گزشتہ روز بھی مرغوں کی لڑائی کے بعد سہیل زمان ولد محمد زمان سکنہ کھوکھرا ں کالا دیو واپس آرہا تھا کہ کیڑی افغاں کے مقام پر گھات لگائے افراد نے اسے دبوچ لیا اور فائرنگ شروع کر دی ، جس کے نتیجے میں سہیل زمان کو فائر لگے جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا سہیل زمان کی حالت تشویش ہونے کے باعث سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹروں نے اسے پنڈی ریفر کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم تھانہ صدر کے علاقوں میں ہونے والے جوئے کے خاتمے کے لئے از خود کارروائی کریں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button