تحریک ِ لبیک ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ سید عرفان امیر شاہ

0

سوہاوہ: تحریک ِ لبیک پاکستان ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ہم ہر وقت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیریوں کی آزادی کیلئے اور بھارتی بربریت کے خلاف جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے،اور ہمیشہ رہے گا۔اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے،پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے ہم ہر اول دستہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری سرپرستِ اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ جلد از جلد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے،پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے ہم ہر اول دستہ ہیں۔انتظامی ظلم و ستم ہمیں اپنے مقاصد کے حصول سے ہٹا نہیں سکتے۔ہم ایک پُر امن جماعت ہیں اور ہمارا مقصد نظامِ مصطفی کو رائج کرنا ہے جو کہ قائدِ اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کا خواب تھا۔

پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے مزید کہا کہ آزادی کی خاطر اور بھارتی بربریت کے خلاف،کشمیریوںکی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اس سلسلے تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی خوشحالی ،عالمِ اسلام میں بھائی چارہ،شہداء کشمیر اور شہداء پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.