ڈومیلی

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں سستا آٹا کی ترسیل بند ہونے پر شہریوں کا احتجاج

ڈومیلی میں سستا آٹا کی ترسیل بند ہونے پر شہریوں کا احتجاج، انتظامیہ نوٹس لے اور سستا آٹا کی دوبارہ سپلائی شروع کرے، اس دوردراز علاقے میں ایک واحدآٹے کاپوائنٹ تھا۔شہری

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے شہر ڈومیلی میں لگا واحد سستاآٹے کا پوائنٹ ختم ہونے پر شہریوں نے احتجاج کیا ، شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بتائے بغیر پوائنٹ ختم کردیا، ہم دوردراز علاقوں سے سستاآٹاخریدنے آئے تو پتاچلا کہ ڈومیلی میں اب سستاآٹانہیں ملے گا جبکہ ضلع جہلم کے باقی شہروں میں پوائنٹس لگائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہونے والا ہے، اس سے قبل سستا آٹے کی ترسیل بند کرنا لمحہ فکریہ ہے، یہ دوردراز علاقوں کیلئے ایک ہی پوائنٹ تھاجو بند کرکے غریب عوام سے روٹی بھی لے لی، سستا بازار بھی ختم کردیاگیا۔

شہریوں نے کہا کہ ہمارا ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈومیلی میں سستا بازار لگایاجائے اور سستا آٹے کی ترسیل شروع کی جائے تاکہ جوغریب مزدور طبقہ ہے وہ بھی اپنااور اپنے بچوں کا پیٹ بھرسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button