جہلم

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نام سے منسوب جہلم کی آبادی جناح کالونی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی

جہلم: قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نام سے منسوب جہلم کی آبادی جناح کالونی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی حالیہ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی وارڈ نمبر 36سے ملحقہ آبادی جناح کالونی جو کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نام سے منسوب ہے یہ آبادی یوسی مونن کا حصہ ہے اس کے گندے پانی کی نکاسی کے لیے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک زمین کا قطعہ خرید کر حوض بنوایا تھا اور اس پر انجن لگا کر قریبی زمینوں میں پانی کی نکاسی کر دی جاتی تھی۔

اب آبادی ہونے کی وجہ سے اب نکاسی کا کوئی ذریعہ نہیں رہا لہٰذا اب اس کی نکاسی کے لیے ڈی سی جہلم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کریں کہ جناح کالونی کے گندے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد ممکن بنایا جائے۔اب صورتحال یہ ہے کہ جناح کالونی کی گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کررہے ہیں اور مچھروں مکھیوں کی افزائش کا سبب بن رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button