جہلم

گورنمنٹ کالج آف کامرس جہلم کا ایک اور اعزاز، ڈی کام امتحانات کے شاندار نتائج

جہلم: گورنمنٹ کالج آف کامرس جہلم کا ایک اور اعزاز، ڈی کام امتحانات کے شاندار نتائج، فرسٹ شفٹ 96فی صد ، سیکنڈ میں 100فی صد رزلٹ ، شہریوں کا اظہار مسرت۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف کامرس جہلم جس نے ماضی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں شاندار نتائج دے کر ایک قابل اعتماد ادارے کی پہچان بنائی ہے امسال ڈی کام کے امتحانی رزلٹ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کے اساتذہ اور طلبا کی محنت رنگ لائی ہے اور ڈی کام کی پہلی شفٹ میں 96فی صد اور سیکنڈ شفٹ میں 100فی صد رزلٹ حاصل کرکے کالج نے تمام دیگر اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے کالج کے نتائج پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم شہر میں سرکاری سطح پر واحد معیاری درسگاہ گورنمنٹ کالج آف کامرس ہے جہاں کے محنتی اساتذ ہ اور اپنے ادارے سے مخلص پرنسپل قاسم مغل کی لگن ، محنت اور توجہ کے باعث یہ ادارہ سرکاری اور نجی اداروں کیلئے مثال بن چکا ہے جہاں انتہائی تعلیم دوست ماحول میں طلبا کے مستقبل کو سنوارنے کی مشق جاری ہے۔

کالج کے طلبا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر کالجوں کی نسبت کامرس کالج میں سارا وقت نصابی سرگرمیوں پر لگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انتہائی کم فیس دے کر ہم معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ہمارے رزلٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button