سوہاوہ اور گردونواح میں یوفون سیلولر موبائل کمپنی نے صارفین کو لوٹنے کا نیا انداز اپنا لیا

0

پڑی درویزہ: ’’یو‘‘ فون سیلولر موبائل کمپنی کا صارفین کو لوٹنے کا نیا انداز ، بلاوجہ دوران کال سگنل متاثر کیے جاتے ہیں تا کہ نئی کال کی جائے ۔صارفین کی طرف سے کمپنی کی انتظامیہ ، چیئر مین پی ٹی اے اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے احکامات کے نتیجے میں جب سے ٹیکس کی کٹوتی موبائل چارجز سے معطل کی گئی ہے اس وقت سے پاکستان میں اکثر صارفین کے زیر استعمال ’’یو ‘‘ فون سیلو لر موبائل کمپنی اپنے صارفین کو لوٹنے کا ایک انو کھا طریقہ استعمال کر رہی ہے ۔

ایک کال کے دوران اچانک سگنل متاثر ہو نے لگتے ہیں نتیجے میں صارف کو نئی کال کرنی پڑتی ہے اس طرح ہر صارف سے نئی کال کی کٹوتی کر لی جا تی ہے جس کی وجہ سے ’’یو ‘‘فون سیلو لر کمپنی کے صارفین کی اکثریت نے نہ صرف ’’یو ‘‘ فون سیلو لر کمپنی کی انتظامیہ بلکہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ٹیکس کی مد میں سے صارفین کو جو مالی بچت ہو رہی ہے اسے صارفین پورا استفادہ کر سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.