جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے چور میڈیکل سٹور کا صفایا کر گئے

جہلم: تھا نہ صدر کالا چوکی کے علاقہ بابا جادہ روڈ نیو بٹ میڈیکل سٹور جادہ سے دن دہاڑے نامعلوم چور تالہ توڑ کر 20 ہزار سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپٹ درج کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق نیو بٹ میڈیکل سٹور جادہ کا مالک معین سعید بٹ دن2 بجے سے3بجے کھانا کا وقفہ کرتا ہے جب واپس آیا تو دیکھا کہ دوکان کا دروازہ کھلا ہے اور پلاس کے ساتھ تالہ کھولا گیا ہے جو موقعہ پر ہی رہ گیا تھا اور نامعلوم چور دراز سے تقریباً20 ہزار روپے سے زاہد رقم چرا لے گئے۔
پولیس چوکی کالا گجراں نے رپٹ درج کر لی ہے۔ جہلم کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس علاقہ کے محافظ ایسے لوگوں پر نظر کیوں نہیں رکھتے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی اسی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اسی انداز میں دن دہاڑے چوری ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button