جہلم

ضلع جہلم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبٰی اے ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر 37/18بجرم457/380/411ت پ تھانہ صدرمیں ملزم برریمانڈ جسمانی عامر شہزاد ولد گلزار احمد قوم شیخ سکنہ گلی میر پوریاں کالا گجراں جہلم سے آہنی مکہ برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد اقبال ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی علی حسن ولد انور علی قوم سید سکنہ شاہدرہ لاہورنے اپنے پاس 3 عدد پتنگیں ، 1عدد ڈور رکھ کر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی سید ذاکر اللہ ولد سید جعفر سکنہ بشام کوڑمنگ تحصیل بشام شانگلا جو کہ مکان ازان راجہ شیر ولد محمد اعظم قوم راجپوت سکنہ ڈھوک رکھ دانی میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button