دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد متاثر، ایک شخص انتقال کر گیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 1 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا جبکہ مزید 7 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 62 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کوروناوائرس کے 9 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 59688 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1456 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید1 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے، اب تک کل 1343 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 1 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کوروناوائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 45535 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 964 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کوروناوائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اب تک 581 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button