جہلماہم خبریں

جہلم میں جنسی بھیڑیئے نے 8 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم: تھانہ صدرکے علاقہ سعیلہ میں مزدور نے زیر تعمیر مکان کی چھت پر لے جا کرآٹھ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے جنسی بھیڑیئے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر مکان میں مزدور یاسر محمود چپس رگڑائی کا کام کر رہا تھا جو آٹھ سالہ بلال عارف کو ورغلا کر چھت پر لے گیا اور مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا شور شرابہ کی آواز سن کر بچے کے رشتہ دار چھت پر پہنچے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: منگلا میں جنسی درندے کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، جنسی بھیڑیا گرفتار

تھانہ صدر پولیس نے بچے کے چچا ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا ہے، سول ہسپتال میں بدفعلی کے شکار بچے کا ابتدائی میڈیکل ہو گیا ہے جس میں بدفعلی کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ملزم کے میڈیکل کے بعد نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دینہ میں جنسی درندے نے 15سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button