جہلم

جہلم جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم ، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پراپنی دکانیں سجا لیں

جہلم: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم ، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پراپنی دکانیں سجا لیں ، این ایچ اے انتظامیہ خاموش تماشائی ، تجاوزات کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر بااثر دکانداروں نے قبضے جما لئے ہیں ، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سروس روڈ کا وجود کہیں نظر نہیں آتا ، سروس روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار سروس روڈ بند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ کا استعمال کرتے ہیں تو موٹر وے پولیس کے افسران شہریوں کے چالان کر دیتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا موقف ہے کہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے مجبوراً ڈرائیور سڑک پر موٹر سائیکلیں چھوٹی گاڑیاں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں اورتجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں۔
شہریوں نے این ایچ اے کی انتظامیہ کی سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا جائے تاکہ سروس روڈ استعمال کرنے والوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button