تارکین وطن

ٹیم تاز کے زیرانتظام تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ، سو سے زائد باکسرز کی برطانیہ بھر سے شرکت

اولڈہم: نوجوان بچوں میں تھائی باکسنگ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر اولڈہم کے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ٹیم تاز موا تھائی کے زیر انتظام ایک تھائی باکسنگ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں برطانیہ بھر سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر طارق کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور بچوں کی دفاعی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے، تھائی باکسنگ برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی میں بہت مقبول ہے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایسے ایونٹ کروانے بہت ضروری ہے۔ تاکہ بچوں کو صحت مند ماحول دیا جا سکے۔

ٹورنامنٹ میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو اگر صحت مند سرگرمیاں دی جائیں تو وہ منشیات یا دیگر برے کاموں سے دور رہتے ہیں۔ ذہنی طور پر پریشان بچے بھی اپنی پریشانی کو باکسنگ رنگ میں نکال کر پرسکون محسوس کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پچاس سے زائد فائٹس کے لیے سو کے قریب باکسرز نے برطانیہ بھر سے شرکت کی اور کمیونٹی کے مابین محبت کے فروغ کے لیے اس کاوش کو بے حد سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button