پنڈدادنخان

یوسی جلالپور شریف کے علاقہ ڈھیری ملیاراں کا واحد راستہ انتہائی خراب، راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا

دھریالہ جالپ: یونین کونسل جلالپور شریف کے علاقہ ڈھیری ملیاراں کا واحد راستہ انتہائی خراب، گزرنے والے راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اہلیان علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈھیری ملیاراں کا واحد مین روڈ ہے جو کہ کارپٹڈ ہونے کے باوجود چند نام نہاد اور شرپسند عناصروں نے دونوں اطراف مٹی ڈال کر گندگی اور غلاظت کی علامت بنا رکھا ہے جہاں سے بزرگوں اور خواتین کا گزرنا محال ہے کیونکہ یہ راستہ اب گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش عروج پر ہے جو پورے علاقے کو ڈینگی جیسی مہلک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس گندگی کو جلد از جلد صاف کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button