جہلم

بریسٹ فیڈنگ اور متوازن غذاکی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس

جہلم: بریسٹ فیڈنگ اور متوازن غذاکی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے یکم سے 6 اکتوبر تک جاری رہنے والی ماں و بچہ صحت ہفتہ کی مہم کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر افسران نے 6 روزہ آگاہی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس دوران ضلع بھر میں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی، بی ایچ یو اور دیگر چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ نیو ٹریشن سپر وائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بچوں کی بہتر صحت کے بارے میں آگاہی ،غذائی کمی کے شکار بچوں اور ماؤں کی سکریننگ اور علاج معالجہ کی سہولیات دی گیں ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے افسران کو مہم کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے اور اس مہم کے مطلوبہ نتائج کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے پر مبارک بعد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button