جہلم

وارڈ نمبر 36 حسن آباد جہلم مسلسل عدم توجہ کا شکار، سیوریج نہ ہونے سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: وارڈ نمبر 36حسن آبادجہلم مسلسل عدم توجہ کا شکار،گندے پانی کی نکاسی کا تاحال کوئی انتظام نہیں سیوریج نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،عوامی حلقوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد جرال سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

جہلم شہر کی جی ٹی روڈ کے قریب اور ریلوے لائن سے ملحقہ 36نمبر وارڈ کا گنجان آباد علاقہ حسن آباد آج تک سیوریج کی سہولت سے محروم ہے گندا پانی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ جوہڑ کی صورت میں ہے اور اس کے علاوہ کئی گلیوں میں بھی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہاہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم جرال سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ان کے گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے وہ مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔اس کے علاوہ بارش کے موسم میں آمدورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button