ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹ لیا

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹ لیا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت وہاں پر موجود چوروں کا تعاقب کیا لیکن ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں دیرہ حیال کی قریب چھبر والے پہاڑ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت وہاں پر موجود ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس کے موٹرسائیکل چور سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی گئی مگر اطلاع ملنے کے بعد تھانہ ڈومیلی پولیس کے 2 ملازم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پکڑنے نکل پڑے، پولیس والوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا مگر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اور پولیس ملازم خاموش تماشائی بنے رہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈومیلی سے نکلتے ہوئے دانی دیرہ کی طرف نکل گئے ہیں اور تھانہ ڈومیلی پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئی، نہ آگے کسی مقام پر کوئی اطلاع دی اور نہ ہی تھانہ ڈومیلی کی پولیس میں سے چوروں کا تعاقب کیا، عوام کے رکھوالے صرف تھانوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

اہل علاقہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس کے لیے شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور ڈی پی جہلم سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد ان ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور جن لوگوں کو لوٹا گیا ہے ان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button