جہلم

واٹر سپلائی پائپوں میں سیوریج کا گندا پانی شامل ، شہری بدبودار اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور

جہلم: شہر و گردونواح کے علاقوں کے واٹر سپلائی پائپوں میں سیوریج کا گندہ پانی شامل ، علاقہ مکین بدبودار اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ، متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں زیر زمین بچھائی جانے والی واٹر سپلائی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں سپلائی ہونے والا پانی بھی بدبو دار ناقص و غیر معیاری ہے ۔ مین سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث نالیوں کا پانی گلیوں میں کھڑارہتا ہے۔

ہفتوں گزرنے کے باوجود بھی سیوریج کی لائینوں کی مرمت نہیں کی جا تی ، جبکہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں میں نالیوں کا بدبو دار پانی شامل ہو کر سپلائی کیا جارہاہے جوکہ استعمال کرنا تو درکنا کپڑے دھونے اور نہانے کے لئے بھی قابل استعمال نہ ہے ، متعدد گھروں میں معصوم بچے آلودہ پانی کے استعمال کرنے سے پیٹ کی بیماریوں اور نہانے سے خارش جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button