پوسٹ آفس بڑاگواہ کے باہر گندگی کے ڈھیر، نالیاں بند، راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

0

ڈومیلی: پوسٹ آفس بڑاگواہ کے باہر گندگی کے ڈھیر،نالیاں بند،پید ل چلنا مشکل ،بلدیاتی نمائندے خاموش،بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ،اہلیان کااعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگیال کے مرکزی شہر بڑاگواہ اور خاص طورپر مصروف جگہ پوسٹ آفس کے مین گیٹ کے باہر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،نالیاں بند ہونے سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

پوسٹ آفس میں آنیوالے پنشنرز، سکول کی بچیوں اوراہلیان بڑاگواہ کے رہائشیوں کوگزرنے شدید مشکلات کا سامناکرناپڑھتاہے، گندگی کے باعث مختلف بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ پیداہوگیاہے۔

بلدیاتی نمائندے فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے صرف نام کے نمائندے رہ گئے ہیں،ان سب کا یہی کہناہے کہ جب سے نئی حکومت آئی ہمیں نظر انداز کردیاگیا،عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر نظریں جمائی ہوئی تھی کہ چھوٹے چھوٹے کام کروائیں گے لیکن فنڈنہ ملنے کی وجہ سے انکو مایوسی کا سامناکرناپڑھتاہے۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بڑاگواہ میں گندگی کے ڈھیروں کوختم کرائیں اور صفائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.