جہلماہم خبریں

وکلاء گردی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل

جہلم: لاہور میں پی آئی سی پر حملہ کے خلاف پی ایم اے جہلم کے ممبران نے صدر ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر تفسیر گوندل نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وکلا گردی کے باوجود اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے اگر پنجاب بار اور دیگر جگہ ہڑتال ہو سکتی ہے تو پی ایم اے بھی وکلا اور ان کے اہلخانہ کے کسی بھی ہسپتال میں علاج کا بائیکاٹ کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل نے کہا کہ ہٹ دھرمی اور بدمعاشی کی انتہا ہے کہ وکلا نے پوری دنیا میں پاکستان کا منہ کالا کروایا اور اس کے باوجود وہ اپنی غلطی ماننے پر تیار نہیں ، ججوں کو دھمکیاں دی جارہی ہے کیا یہ ریاست کے اندر ریاست نہیں ہے ، پنجاب اور وفاقی حکومت اس بارے سخت اور فوری ایکشن لے ورنہ حالات بے قابو ہو جائیں گے کسی ڈاکٹر ، نرس یا ہسپتال پر حملہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
پی ایم اے جہلم کے ممبران نے سانحہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button