سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے قریب بارش سے پھسلن کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 7 مسافر زخمی

سوہاوہ: مسافر بس بارش سے پھسلن کے باعث روڈ پر گئی، حادثہ سے 7 مسافر زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترقی پل پر القادر یونیورسٹی کے سامنے بارش سے پھسلن کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثہ سے 7 مسافر زخمی ہو گئے جبکہ باقی تمام مسافر محفوظ رہے۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تحصیل انتظامیہ سمیت پولیس تھانہ سوہاوہ، موٹر وے پولیس اور پنجاب پٹرولنگ پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئے۔
اس سردی اور بارش میں انتظامی امور کو اپنی نگرانی میں کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کرنے پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button