جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں اشٹام پیپر اور عدالتی ٹکٹوں کی قلت اور بلیک میں فروخت، شہری سراپا احتجاج

جہلم: شہری ، سماجی ،تنظیموں کے عمائدین نے ضلع کچہری سمیت تحصیل سوہاوہ، تحصیل پنڈدادنخان میں 50 اور 100 روپے والے اشٹام پیپر اور 2 ، 5 اور 10 روپے والی عدالتی ٹکٹوں کی قلت اور بلیک میں فروخت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کچہری میں ہونے والی مالی بدعنوانی کا از خود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا باعث بننے والے اشٹام فروشوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ضلع کچہری میں 50،100 روپے کے اشٹام پیپرز ، 2 ، 5 اور 10 روپے والی عدالتی ٹکٹوں کی دستیابی ہو سکے۔

سماجی تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سائل ضلع کچہری سے 50 یا 100 روپے کا اشٹام پیپر 2 ، 5 اور 10 روپے والی عدالتی ٹکٹ مانگے تو اشٹام فروش صاف انکار کر دیتے ہیں ، جس کیوجہ سے ضلع کچہری میںجانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے لئے مسائل کا باعث بننے والے اشٹام فروشوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور فرض شناس ایماندار پڑھے لکھے نوجوانوں کو لائسنس جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button