جہلم

جہلم شہر و گردونواح میں غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں التواء کا شکار

جہلم: شہر اور گردونواح میں غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں التواء کا شکار، جگہ جگہ غیر قانونی لیبارٹریز قائم ، لیباڑیوں میں نہ تو کوئی پتھالوجسٹ ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ عملہ اور نہ ہی موثر ساز و سامان ، لیباڑیوں میں میٹرک پاس ملازمین لیبارٹریاں چلانے میں مصروف، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قائم غیر قانونی لیبارٹریز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، جس کے باعث ضلع بھر میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی لیبارٹریز شہریوں کو غلط رپورٹس جاری کرکے بیماریوں میں مبتلا کرنے میں مشغول ہیں ۔لیبارٹریوں میں موجود میٹرک پاس غیرتربیت یافتہ عملہ من مرضی کی رپورٹس جاری کرنے میں مگن ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ لیباٹریوں میں نہ کوئی موثر سازو سامان موجود ہے اور نہ پتھالوجسٹ ڈاکٹر کام کررہے ہیں،اکثر و بیشتر پیرا میڈیکل سٹاف نے پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کا روپ دھار کر سادہ لوح شہریوں کو مختلف رپورٹس جاری کرکے بیماریوں میں مبتلا کرنا شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں قائم غیر قانونی لیبارٹریوں کے خاتمے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کے عمل کو فعال بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ ضلع بھر میں قائم خود ساختہ لیبارٹریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button