معروف صحافی خاور حنیف سیٹھی کے برادر نسبتی چوہدری زوہیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک

0

دینہ: چوہدری فتح خان کے صاحبزادے اور معروف صحافی خاور حنیف سیٹھی کے برادر نسبتی چوہدری زوہیب خان کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی ،شادی کی پر وقار تقریب میں انعام الحق ایڈووکیٹ ، رضوان سیٹھی ،ہارون سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد کی شرکت ،دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب 7جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مکین چوہدری فتح خان کے صاحبزادے اور معروف صحافی خاور حنیف سیٹھی کے برادر نسبتی چوہدری زوہیب خان کی شادی پروقار تقریب منعقد ہو ئی ،شادی کی پروقار تقریب میں جہلم کے معروف ایڈووکیٹ انعام الحق ،معروف صحافی رضوان سیٹھی ،کاروباری شخصیت ہارون سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی کاروباری ،سیاسی ،سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب 7جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی، شادی میں شریک شخصیات نے چوہدری زوہیب خان کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.