جہلم

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ، اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عنصر صغیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔
اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام اشیاء خور ونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے والی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔
سیف انور نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ قیمت ایپلیکیشن کی مدد سے بھی کارروایاں کر رہی ہے شہری شکایات کی صورت میں موبائل اپپ سے مدد لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button