میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ روکنے پر سیاسی اور سماجی حلقوں کا پروفیسر فرحان اسلم کو خراج تحسین

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی) تحصیل پنڈدادنخان میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ رو کنے پر سیاسی اور سماجی حلقوں نے پروفیسر فرحان اسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

راولپنڈی تعلیمی بو رڈ کے تحت میٹر ک کے امتحانات میں بطور موبائل انسپکٹر ڈیو ٹی سر انجا م دینے وا لے پر و فیسر فرحا ن اسلم نے نقل ما فیا کے دبا ؤ کو مسترد کر کے بہترین کردار ادا کیا ہے ۔ انہو ں نے کھیوڑہ ،پنڈدادن خان ،ہرن پور اور دھریا لہ جا لب کے امتحا نی مرا کز پر سخت چیکنگ کر کے نقل ما فیا کی تما م کو ششیں نا کا م بنا دیں ۔

انجمن تا جر ان پنڈدادن خا ن کے صدر خوا جہ شکیل ،تحصیل پریس کلب رجسٹر ڈ پنڈدادن خا ن کے صدر چوہدری اختر ارائیں ،معرو ف سما جی راہنما اور چیرمین حکیم اختر بخا ری سمیت سماجی حلقو ں نے پرو فیسرفر حا ن اسلم کی ایما نداری اور نقل کو روکنے پر ان کی خدما ت کی تعریف کی ہے ۔

وا ضع رہے کہ گرلز ہا ئی سکو ل پنڈدادنخا ن اور گر لز ہا ئی سکو ل کھیو ڑہ میں کھلے عا م نقل کروا نے پر دو نو ں امتحا نی سنٹروں کا عملہ نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ عوا می حلقو ں نے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بو رڈ اور کنٹرول امتحا نا ت کے بر وقت ایکشن کی تعریف کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.