ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نے ضلع جہلم میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

0

جہلم: 21تا 25 جنوری2019 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں 19 جنوری 2019 ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال جہلم ڈاکٹر فاروق احمد بنگش، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات بھی موجود تھے ۔ انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 1,83,338 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 394 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 21 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 93 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.