ادیب، محقق، نقاد اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کا انتقال اردو ادب کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ادب افروز

0

جہلم: معروف ادیب،محقق ،نقاد اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کا انتقال اردو ادب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ تاریخ اردو ادب اور اردو لغت کے لیے ان کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ادارہ ادب افروز جہلم کے عہدیداران مرز اسکندر بیگ، اقبال ناظر،مرزا صفدر بیگ،احسان شاکراور افتخار موتی ہار نے ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل نے ادب کے طلبا وطالبات اور محققین کے لیے ایک ایسی بنیاد قائم کردی ہے۔جس سے وہ ایک طویل عرصے تک مستفید ہوتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے تحقیقی کام کو بھی جاری رکھا جائے گا۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مام عطا فرمائے آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.