جلالپور شریف اور گردونواح میں گرانفروشی عروج پر، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ

0

جلالپور شریف اور گردونواح میں گرانفروشی عروج پر محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی کے باوجود سبزی فروٹ کی قیمتوں میں از خود سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ مارکیٹ کمیٹی پنن وال اور اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی طرف سے جو ریٹ لسٹ دی جاتی ہے اْس سے پہلے ہی تمام دکاندار اپنا سامان فروخت کرچکے ہوتے ہیں ۔ گرانفروشوں نے ریٹ سے دوگنا فروخت کرتے ہیں کیونکہ ریٹ لسٹ تقریباََ دن بارہ بجے کے بعد دکانداروں کے پاس پہنچتی ہے اور اْس پر نہ تو کوئی اصل مہر ہوتی ہے ایک لسٹ کی فوٹو کاپیاں کروا کے 20روپے میں دو لسٹیں سیل کی جاتی ہیں۔

بروز جمعرات سولہ مئی کو سنگھوئی مین سٹاپ سے آرڑو خریدے گئے تواْن کا ریٹ 100روپے کلو تھا جبکہ وگھ اڈا جلالپور شریف ، مین بازار جلالپور شریف ، مین سٹاپ جلالپور شریف پر تمام سبزی فروشوں سے ریٹ لیا گیا تو انہوں نے ایک کلو آرڑوکا ریٹ 200سے250روپے تک بتایا ۔

اسی طرح کیلا کا ریٹ لسٹ گزشتہ چند دنوں پہلے 130روپے درجن تھا لیکن وگھ سٹاپ پر سرعام کیلا200روپے درجن بیچا جاتا رہا ہے کیا تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم میں ریٹ علیحدہ ہیں یا مارکیٹ کمیٹیاں ؟اسی طرح اگر دوسری سبزیوں کی بات کی جائے تو وہ بھی ریٹ سے تقریباََ سو گنا زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔جبکہ کچھ سبزی فروشوں کو انتظامیہ کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ دھڑلے سے اپنی من مانی کرتے ہوئے ریٹ لگاتے ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر کی طرف سے کی گئی فرضی کاروائی کے باوجود سبزی اور فروٹ فروشوں نے قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

انجمن سوشل ویلفیئر رفاہ عامہ جلالپور شریف نے اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے وگھ سٹاپ جلالپور شریف ،مین بازاراور مین سٹاپ جلالپور شریف میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ برائے مہربانی ان گرانفرشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہی لوگ جو خودساختہ ریٹ بڑھاتے ہیں وہی انتظامیہ کو بْرا بھلا کہتے ہیں کہ انہوں نے ریٹ بڑھا کر دیے ہیں۔اور دکانداروں کو ہدایت کی جائے کہ جس طرح سستا رمضان بازار میں سبزی فروٹ کی ریٹ والی پرچی لگائی جاتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی دکانوں پر سبزی فروخت کے اندر پرچی لگا کر مال فروخت کریں تا کہ ہر آدمی کو ریٹ کا پتہ چل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.