دینہاہم خبریں

امید واثق ہے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خوشید شاہ جیتیں گے، سپیکر پی پی پی پی کا ہوگا، خواجہ محمدآصف جاوید

دینہ: قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں اپوزیشن کی حیران کن تیاریاں اور انتخابی مہم کیانتائج لائیگی حکمرانوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق تحصیل ناظم خواجہ محمدآصف جاوید نے کیا۔اس موقع پر طارق نسیم بٹ،انجینئر حافظ سرفرازاحمد،ملک یامین،راؤ یونس،چوہدری بشارت،چوہدری عابد کریم کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے جمہوریت کو تسلسل دے کر پروان چڑھایا جبکہ ہماری جماعت کے ہی نامزد سپیکر جو متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں وہ ایک منجھے ہوئے پارلیمینٹرین ہیں اور 1985سے مسلسل رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر آرہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی چاہے وہ کسی جماعت سے ہوں خورشید شاہ کا ذاتی احترام کرتے ہیں جبکہ انہوں نے جس طرح اپنی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے امید واثق ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب وہیں جیتیں گے اور سپیکر پی پی پی پی کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button