افواج پاکستان کی مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سید ذیشان حیدر

0

پڑی درویزہ: افواج پاکستان کی مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ چیئر مین سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، وائس چیئر مین ملک نصیر احمد اعوان اور دیگر کونسلرز یونین کونسل پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ کا مشترکہ بیان۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین یونین کونسل سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، وائس چیئر مین ملک نصیر احمد اعوان اور دیگر کونسلرز یونین کونسل پھلڑے سیداں تحصل سوہاوہ نے ایک مشترکہ بیان میں افواج پاکستان کو مادر وطن کے دفاع کے لیے پیش کردہ قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے اور کہا کہ وہ ہر گھڑی مسلح افواج کے ساتھ برابر شریک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلح افواج کی دفاع وطن کے لیے پہلے بھی ایک منفرد تاریخ ہے خصوصاً 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران مسلح افواج کا طرہ امتیاز آج بھی بلند ہے ۔ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلح افواج وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہر مشکل گھڑی میں ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ 27فروری 2019ء کو کیا گیا تاہم بیان میں کہا گیا کہ جنگ دنیا کے کسی مسئلے کا مستقل حل ہر گز نہیں ہے اس لیے بھارت کی حکومت کو ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہیے ورنہ دونوں ممالک کے عوام کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت کے جذباتی فیصلوں کا نتیجہ ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.