جہلماہم خبریں

وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں شامل ہیں، آزادی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے،یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ وطن عزیز کا قیام لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کرکے ممکن ہواہے ، آزادی کی اس نعمت کو دس لاکھ سے زائد شہداء نے آگ اور خون کی ہولی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حاصل کیا تب جا کے یہ عظیم ملک معرض و جود میں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول لائن روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم یہ عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہے ہمیں قیام پاکستان کی طرح ایک قوم کی مانند وطن کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان ریاست مدینہ منورہ کے قیام کے بعد دوسری اسلامی ریاست ہے جو خالص دین اسلام کے نظریہ پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیاء کے نقشے پر ابھری ، اب نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ، پاکستان کا دفاع سلامتی اور تحفظ کے لئے اندرونی و بیرونی دشمنوں کیخلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ، پاک فوج کی قربانیوں کو قوم فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button