جہلم

ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز/ ایپکا اور لیبر یونین کی بلڈنگز کے دفتر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

جہلم: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہدایات پر ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز /ایپکا اور لیبر یونین کی بلڈنگز (ایم اینڈ آر) کے دفتر میں ہڑتال، ہڑتال کا مقصد لاہور میں ایس ڈی او فیاض محمود پرٹھیکیداروں کے تشدد کے واقعہ کی مذمت کرنا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں اسی ڈی او فیاض محمود کے ساتھ لاہور کے مقامی ٹھیکیداروں نے بلا جواز تشدد کیا جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا جو جہلم میں آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ آج ہڑتال کے شرکاء نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو غنڈہ گردی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر دفاتر کی تالہ بندی بھی کی جائیگی ۔
ہڑتال میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ٹھیکیدار کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی جائے ورنہ حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہریار سلطان پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنے ملازمین کو تحفظ نہیں دے سکتی تو پھر اس میں اور سابقہ حکومتوں میں کیا فرق رہ جائیگا ۔
ہڑتال میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ پنجاب مرزا جاوید امین ، سب انجینئرز سجاد احمد ، انوار الحق ، ظفر کیانی ، چوہدری ارشد ، ناصر محمود ، ایپکا کے ممبران ، لیبر یونین کے عہدیداران ، ڈرافسٹ مین چوہدری ارشد بھی شریک ہوئے ۔
دریں اثناء ایس ڈی او افتخار الحسن ، چوہدری امتیاز وڑائچ ایس ڈی طاہر محمود نے بھی ہڑتال میں شرکت کی اور ایسوسی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا او رکہا کہ ہم سب اس معاملے میں ایس ڈی او فیاض محمود کے ساتھ ہیں اور ان کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button