جہلماہم خبریں

بجوالہ جنگل میں 8 ہزار سے طلباء و طالبات اور مقامی افراد شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: 10 ملین ٹری سونامی پروگرام کے تحت بجوالہ فاریسٹ میں نومبر کے مہینے میں منعقد ہونے والی میگا شجرکاری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے، اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی عمران احمر، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سمیت دیگر افسران شرکت کریں گی۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں 8 ہزار سے زائد سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی و انتظامی امور کو ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام سرکاری ادارے اور جہلم کے شہری مل کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرسبزو شاداب پاکستان کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button