پڑی درویزہ

الائشوں کا ٹھکانے لگانے میں اہل علاقہ اور یوسی عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سید ذیشان حیدر

پڑی درویزہ: قربانی کی الائشوں کا ٹھکانے لگانے میں عوام ، علاقہ معززین اور یونین کونسل عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میںکیا۔ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے فضلات اور الائشوں کا ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں پوری یونین کونسل میں بذریعہ اعلان قربانی کرنے والوں کا اطلاع کر دی گئی تھی کہ قربانی کے جانوروں کے فضلات اور الائشوں کا کھلی فضا میں نہ پھینکا جائے۔

اس سلسلے میں مقامی پٹواری صاحبان اور سیکریٹری یونین پھلڑے سیداں نے خوب جان فشانی سے محنت کی نیز قربانی مالکان ، علاقہ معززین اور دیگر نے خوب تعاون کرتے ہونے قربانی کے فضلات اور الائشوں کو زیرزمین دفن کرنے میں ہر ممکن تعاون کیا ۔ اس تعاون پر چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے تمام متعلقین خصوصاً سیکرٹری یونین کونسل ، پٹواری صاحبان اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button