جہلم

جہلم میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی فروخت میں انتہا درجے کی گراں فروشی شروع کر دی

جہلم میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی فروخت میں انتہا درجے کی گراں فروشی شروع کر دی، 7 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی اینٹوں کے نرخوں میں اچانک خود ساختہ اضافہ کرکے اینٹوں کے نئے نرخ 9 ہزار روپے مقرر کر کے فروخت شروع کر دی۔
شہریوں نے اینٹوں کے من مانے نرخ مقررہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مکان بنانے پہلے ہی انتہائی مشکل تھے لیکن بھٹہ مالکان نے نئے نرخ مقرر کرکے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے چھتیں چھیننے کی ٹھان لی ہے جس کیوجہ سے غریب افراد اب پناہ گاہوں میں رہائشیں اختیار کرنے پر مجبور ہونگے ۔
بھٹہ مالکان گاہکوں سے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گراں فروشی پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جبکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں بھٹہ مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔
ضلع جہلم کے باسیوں نے ڈپٹی کمشنرجہلم سے اینٹوں کے نرخ کنٹرول کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button