گردونواح کی خبریں

ڈی پی او نے سوہاوہ کے صحافی سے بدتمیزی کرنے والے تھانہ سوہاوہ کے محرر کو معطل کر دیا

سوہاوہ: ویلڈن ڈی پی او جہلم ،سوہاوہ کے معروف صحافی سے بدتمیزی کرنے والا محررمدثر معطل،صحافتی تنظیموں کا ڈی پی او جہلم کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سوہاوہ میں تعینات محرر مدثر نے سوہاوہ کے سینئر صحافی احسن وحیدسے بلاجوازبدتمیزی کی جس پر ڈی پی او جہلم نے اطلاع ملتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوہاوہ کو انکوائری کے لیے حکم دیا مذکورہ محرر کا جرم ثابت ہونے پر مدثر کو معطل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویرکے اس منصفانہ اقدام پر جہلم تمام صحافتی تنظیموں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کااظہار کیا کہ اگر اسی طرح اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جاتا رہا تو نہ صرف روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام میں موجود خلاء بھی کم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button