پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف گرینڈ آپریشن، ہاؤسنگ سوسائٹی مکمل طور پر سیل

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان حیدر علی چٹھہ اور ڈی او پلاننگ محمد شہباز کی نگرانی میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ریونیو ،پلاننگ اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے پنڈ دادنخان شہر میں غیر قانونی مرجان ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سوسائٹی کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ غیر منظور شدہ اور نقشہ فیس ادا نہ کرنے والی ہاؤسنگ کالونی مالکان، دکانوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں آج پنڈ دادنخان میں قائم کی گئی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کے بکنگ دفتر کو سیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ضلع بھر میں قائم غیر قانونی ہاوسنگ کالونیاں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے والے پلازوں اور دوکانوں کے خلاف کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button