آئی جی پنجاب نے عثمان تصدق جنجوعہ کو بہترین کارکردگی کی بنا پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد رقم انعام سے نوازا

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان دھریالہ پولیس چوکی میں تعینات سب انسپکٹرعثمان تصدق جنجوعہ کی بہترین کارکردگی کو سہراتے ہوے آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے نوجوان پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کے لیے تعر یفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔

متحرک نوجوان پولیس افسر نے بہت سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فرشوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ایک فرض شناس اہلکار ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔

یاد رہے کہ سب انسپکٹر عثمان تصدق جنجوعہ نے تحصیل پنڈدادنخان سے مشہور زمانہ اشتہاریوں، منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کامیاب کاروائیاں کیں چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا میں تسلسل سے ڈ کیتیاں کرنے والے خطرناک گینگ کو بھی عثمان تصدق جنجوعہ نے ہی گرفتار کیا تھا آئی جی پنجاب امجدسلیمی نے عثمان تصدق جنجوعہ کی قابلیت اور بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انعام سے نوازا۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں اور عوامی سماجی حلقوں نے سب انسپکٹرعثمان تصدق جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی اور آئی جی پنجاب کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں اور پولیس کے محکمہ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں تاکہ شریف شہریوں میں پولیس کا اعتماد بحال ہو اور پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.