کالم و مضامین

فراز چوہدری ایک حقیقت

تحریر: عامر کیانی

پاکستان کی سیاست کی جب بھی بات ہوئی تو لدھڑ خاندان کا بھی ذکر آیا، قیام پاکستان کے بعد یہ خاندان پاکستانی سیاست میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔ اس خاندان میں بڑے بڑے نام پیدا کئے اور پاکستان کی ترقی اور فلاح و بہبود ساتھ ساتھ ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا۔

اس خاندان نے نصف صدی سے زیادہ پاکستان میں دائیں بازو کی سیاست کی اور ایسے ایسے کارنامے سر انجام دیئے جسے لفظوں میں سمونا مشکل کام ہے، اس میں چوہدری اویس، سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف، چوہدری فرخ الطاف، حاجی شہباز اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے نام سر فہرست ہیں ۔

اسی خاندان میں ایک ابھرتا ہوا سیاستدان فواد چوہدری کا چھوٹا بھائی فراز چوہدری کا نام آج جہلم کی سیاست میں زبان زدِ عام ہے۔ اس نوجوان نے مقامی سیاست میں ایک ہلچل مچا دی ہے، لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے والا یہ سیاست کا وہ کھلاڑی ہے جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد غریب عوام کا مسیحا ایسے بن کر ابھرا جس نے سماجی سیاسی میدان میں اپنا لوہا منوا لیا۔

فراز چوہدری نے تحریک انصاف کا ایسا جھنڈا بلند کیا کہ جہلم کی گلی کوچوں میں عوام کے دلوں میں عمران خان اور فواد چوہدری کے لیے نئی روح ڈال دی۔ فراز چوہدری جہلم کی عوام کے لیے جس طرح خدمت کر رہے ہیں، اس نفسانفسی کے دور میں مثال ملنا مشکل ہے۔ سیاست کے اس کھلاڑی کو داو پیچ وراثت میں ملے لیکن اس کھلاڑی نے اپنی ذہانت اور دور اندیشی سے ہی بڑے بڑے منجھے ہوے سیاستدانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں، جنرل الیکشن ہو یا کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن فراز چوہدری ہمیشہ فرنٹ فٹ پر اکر مخالفین کے لیے لوہے کی دیوار ثابت ہوئے ۔

فراز چوہدری کی طرز سیاست کی بدولت آج تحریک انصاف کی مقامی قیادت ایک پیج پر ہے، اسی سیاست کے کھلاڑی کی بدولت مقامی تنظیم میں پائے جانے والے اختلافات اور غلط فہمیاں ختم ہوچکی ہیں، فراز چوہدری اپنے حسن اخلاق اور ذہانت کی وجہ سے مقامی سیاست میں منفرد مقام حاصل کر لیا ہے، ماضی میں جہلم کو مسلم لیگ ن کا قلعہ تصور کیا جاتا تھا اس قلعے میں دراڑیں ڈال کر تحریک انصاف کو کلین سویپ کروانے والے سیاسی کھلاڑیوں میں فراز چوہدری کا بھی بہت کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حلقے میں مصروفیات کی وجہ سے ٹائم نہ دے سکیں تو حلقے کی عوام کی تمام تر ذمہ داری شہریوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا، حلقے کی عوام کی خوشی غم میں شریک ہونا فراز چوہدری بخوبی ادا کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی محبت کے چراغ روشن کر رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب فراز چوہدری کی آواز بھی پارلیمنٹ میں گونج رہی ہوگی اور جہلم بول رہا ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button