دینہ

کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔ منیر حسین

دینہ: والدین کی خدمت کریں،حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں ،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے ،کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے ۔ہماری محفلوں میں ہمیشہ با وضو ہو کر آئیں اور فرقہ پرستی کو نفی کر کے تشریف لائیں۔

ان خیالات کا اظہار دینہ کے معروف عالمی شہرت یافتہ سنگر منیر حسین نے اپنے ہونہار شاگرد وں حمزہ فخر دینہ ،شہروز منیر ،نعمان احمد ،وقاراشرف،راجہ عدیل ،شہنشاہ جانگیر کے ساتھ میوزک اکیڈمی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ جس ملک بھی جائیں اپنی ثقافت کو پروان چڑھاتے ہوئے امن و سلامتی کا پیغام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر اب تقریبا 60سال ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو چکی ہے ۔اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرا ہونہار شاگرد حمزہ میرے ساتھ پڑھائی لکھائی میں مدد کرتا ہے اس کے بغیر میری محفل ادھوری ہو جاتی ہے اور حمزہ ہی میری معاونت کرتا ہے جس کی وجہ سے میری محفل آسان ہو جاتی ہے ۔دعا ہے کہ اللہ پاک اس کو خوش رکھے یہ شاگرد عرصہ تقریبا 5سے میرے ساتھ بہت عمدگی سے اپنا کام سر انجام دے رہا ہے ۔میرے آرٹسٹوں پر مجھے فخر ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کو میرا سلام پیش ہو ،مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ میرے شاگرد بھی اپنے کاموں میں مہارت رکھتے ہیں ،ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے اللہ پاک کی ذات خوش ہو تی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button