صفائی مہم کے تحت جہلم میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے جا رہے ہیں، راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال

0

جہلم: پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈی ایچ کیو جہلم میں شجرکاری اور صفائی مہم کو فروغ دینے کے لئے پودے لگائے جبکہ صفائی کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو فاروق بنگش، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، اے ایم ایس شعیب کیانی، شاہد کیانی، محمد برہان بٹ اور دیگر موجود تھے ۔

ایم پی راجہ یاور کمال نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی صفائی مہم کے تحت جہلم میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہفتہ صفائی مہم کو شہر اور تمام یونین کونسلوں میں 23 مارچ تک جاری رکھا جائے گا۔

تقریب میں مقررین نے انسانوں کے لئے پودوں کی اہمیت اور صفائی نصف ایمان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

راجہ یاور کمال اور چوہدری ظفر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہفتہ صفائی منا کر آگاہی دینا ہے جبکہ ہمیں اپنے گلی محلے گاوں اور شہروں کا ہر وقت صاف ستھرا رکھنے کے عملی قدامات کرنے چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.