جہلم

جہلم کے اندرون شہر کے گوالے جیت گئے انتظامیہ ہار گئی

جہلم: اندرون شہر کے گوالے جیت گئے انتظامیہ ہار گئی،گوالوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، علاقہ مکین بیماریوں کا شکار ، انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی گنجان آبادیوں میں بااثر گوالوں نے مستقل طور پر باڑے قائم کر رکھے ہیں جن کے مال مویشی شہر کی سڑکوں پر کھلے عام مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں اور انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو گنجان آباد علاقوں میں قائم ہونے والے مویشیوں کے باڑوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

شہریوں نے بتایا کہ بھینسوں کے باڑوں کیوجہ سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ گلی محلوں سے گزرتے وقت بدبو ، تعفن کے علاوہ راستوں میں گندگی پھیلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سکولوں ،کالجوں ، سرکاری اداروں میں جانے والے ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھینسوں کے باڑوں کو شہر سے باہرمنتقل کرنے کے احکامات جاری کریں اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ معصوم بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button