جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں دو روز سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ، روزہ دار گرمی سے نڈھال

جہلم: ضلع جہلم اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جہاں روزے دار پریشان ہیں وہاں چرند پرند اور جانور بھی گرمی سے گھبرائے دکھائی دیتے ہیں۔
یکم رمضان سے 20 رمضان تک ضلع جہلم اور گردونواح میں بارشوں کیوجہ سے موسم انتہائی خوشگوار رہا مگرگزشتہ2 روز سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کیں تو درجہ حرارت42 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا جس کیوجہ سے بازارسنسان ہوگئے اور خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابرہوگیا۔
عید کی آمد آمد ہے مگر بازاروں میں دن کے اوقات میں خریدار گرمی کے باعث کم نظر آرہے ہیں ، گرمی کیوجہ سے دکاندار بھی دن بھر فارغ بیٹھے رہتے ہیں محکمہ موسمیات نے عید الفطر تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button