سابق ناظم و ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری کے ماموں سید فدا حسین بخاری انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ چھبرسیداں کے رہائشی ممتاز ماہر تعلیم ،ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے پوٹھوہاری پروگرام ’’جمہورنی واز‘‘ کے معروف شاعر ڈاکٹر سید طالب بخاری کے بڑے بھائی اور سابق ناظم و ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری کے ماموں سید فدا حسین بخاری انتقال کر گئے ۔

مرحوم اپنے دور جوانی میں کبڈی کے معروف کھلاڑی رہے ۔ مرحوم کی عمر 76برس تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ چھبر سیداں کے قبرستان میں فقہ حنفیہ اور فقہ جعفریہ کے مطابق دو مرتبہ ادا کی گئی ۔

فقہ حنفی نماز جنازہ کی امامت پیر سید مراد علی شاہ نے کی جبکہ فقہ جعفریہ کی نماز جنازہ کی امامت علامہ نسیم عباس نے کی ۔ نماز جنازہ کے اجتماعات میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.