جہلم

بابائے صحافت مظفر اقبال انصاری کی صحافتی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مشترکہ بیان

جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد ،سابق وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین، چیئر مین میڈیا ون سید اکرم حسین بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بابائے صحافت مظفر اقبال انصاری کی صحافتی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب اور میڈیا ون کے صحافی بزرگ صحافی مظفر اقبال انصاری کی سرپرستی سے محرو م ہو گئی ہے ان کی کمی ہمیشہ محسو س ہو تی رہے گی،مظفر اقبال انصاری نے ساری زند گی صحافت کی مضبو طی اورعوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں گزاری۔

میڈیا ون کے عہدیداران و ممبران نے کہاکہ مظفر اقبال انصاری نے ساری زند گی صحافتی امور سرانجام دیتے ہوئے گزاری اور میڈیا ون کے وفا دار سپاہی بن کر ہرمحا ظ پرصحافیوں کے حقو ق کامقد مہ لڑا، وہ سچے میڈیا ون کے رہنما تھے ،مظفر اقبال انصاری کی وفا ت جہلم کی صحافتی برادری کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ غم کی اس گھڑ ی میں ہم ان کے اہل خانہ سے تعز یت کااظہار کر تے ہیں خا لق کائنا ت انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائے۔

اس موقع پر مرزا کفیل بیگ کیفی، مرزا قدیر بیگ، چوہدری دانیال عابد، خالق تنویر، عبدالباسط مجاہد، عبدالمنان، سید ناصر حسین شاہ، سید مظہرعباس نقوی، مرزاراحیل بیگ، ڈاکٹر آفتاب احمد، رانا نویدالحسن، عامرکیانی ، عبدالغفارآذاد، عمیراحمدراجہ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button