جہلم

جہلم میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

م: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو گئے، انتظامیہ نے صارفین کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں سبزی و پھل کی دکانوں سمیت ریڑھی چھابڑیوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والے دکانداروں نے مقررہ کردہ سرکاری قیمتوں کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کررکھی ہیں۔

غیر معیاری گلی سڑی سبزیاں اور پھلوں کی فروخت بھی مہنگے داموں جاری ہے، سبزی منڈی میں آڑھتی اور مڈل مین گٹھ جوڑ کے باعث اشیا کی دو دو مرتبہ فروخت سے قیمتیں بے تحاشا بڑھ رہی ہیں۔

شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ سبزیوں و پھلوں سمیت اشیائے خور ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے کر سرکار کے مقررہ کردہ نرخوں پراشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button