جہلم

قومی سیاست میں گھرمالہ خاندان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ چوہدری عمار گوندل

جہلم: قومی سیاست میں گھرمالہ خاندان کا کوئی نعم البدل نہیں، گھرمالہ خاندان نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، ضلع جہلم کی عوام بزرگ سیاست دان چوہدری خادم حسین ، چوہدری لال حسین ، چوہدری ندیم خادم ، چوہدری راشد گھرمالہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے نوجوان کارکن چوہدری عمار گوندل نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ اقتدار میں جنتے ترقیاتی فنڈز گھرمالہ خاندان نے منظور کروا کر ترقیاتی کام مکمل کروائے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی 2 تحصیلوں پنڈددادنخان اور تحصیل جہلم کو جوڑنے والا پل جس کی تعمیر جہلم کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا چوہدری لال حسین نے فنڈز منظور کروا کے مکمل کروایا، جس سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ آج ن لیگ ضلع جہلم کی ناقابل شکست جماعت بن کر ابھری ہے ، شفاف انتخابات جب بھی ہوئے گھرمالہ خاندان سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین نے ہمیشہ مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا اور بدترین آمریت کے ادوار میں جماعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ، مفاہمتی سیاست کی وجہ سے گھرمالہ خاندان لوگوں کے دلوں پر حکومت کر رہاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button