پنڈدادنخان میں صفائی کی ناقص صورت حال کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری زبیر جمیل

0

پنڈدادنخان میں صفائی کی ناقص صورت حال کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر بھر میں صفائی کی صورت حال ناقابل برداشت ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و اہلکار اپنا قبلہ درست کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر جمیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہر طرف کوڑا کرکٹ پھیلا ہوا ہے ،شہر کی گلیاں سیوریج اور نالیوں کے گندے پانی سے بھری پڑی ہیں جو گندے تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، گلیوں سے شہریوں اور طلباء کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی شہر کو صاف رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے چند دن میں صفائی مکمل نہ ہوئی تو بھر پور احتجاج کریں گے ، میونسپل کمیٹی کے جو افیسران شہر پنڈدادنخان کیلئے اپنا کردار و فرائض سر انجام نہیں دے سکتے انہیں ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.