جہلم

محکمہ جنگلات کی غفلت، جی ٹی روڈ جہلم گرین بیلٹ پر لگے سینکڑوں پودے پانی سے محروم

جہلم: محکمہ جنگلات کی غفلت ، جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر لگے سینکڑوں پود ے پانی سے محروم، دوکانداروں نے بھی پودوں کو اپنانے سے انکار کر دیا ، پودے جلنے لگے، ڈی سی جہلم نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ پر جادہ سے راٹھیاں سماجی تنظیم کے نوجوانوں کی جانب سے لگائے گئے سینکڑوں پودے محکمہ جنگلات کی روایتی سستی اور غفلت کے باعث تباہ ہو رہے ہیں سماجی تنظیم کی جانب سے شجر کاری کے دوران ڈی سی جہلم نے ذاتی دلچسپی لے کر یہاں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور ان پودوں کو پانی دینے کی ذمہ داری محکمہ جنگلات کو سونپی تھی لیکن محکمہ جنگلات نے حسب سابق ایک دن پودوں کو پانی دے کر پانی بند کر دیا جس کے بعد ہزاروں روپے کے سینکڑوں پودے تباہ ہو رہے ہیں جی ٹی روڈ پر واقع کاروباری اداروں ، دوکاندارو ں نے بھی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پودوں کو پانی دینے کی طرف توجہ نہیں دی جس سے گرین جہلم کا منصوبہ مکمل طور پر فلاپ ہو جانے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات صر ف کاغذی کاروائیوں میں مصرو ف ہے جبکہ بلدیہ جہلم جو سابق ڈی سی کے دور میں روزانہ پودوں کو پانی دیتی تھی نے بھی مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کام کے تنخواہ کھانے والے افسران اور ملازمین ملکی خزانے پر بوجھ ہیں غیر ذمہ دار افسران کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کرنا چاہئیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button