موٹروے پر تیز رفتار ٹریلر موٹروے پولیس کی گاڑی پر چڑھ گیا، انسپکٹر شہید، سب انسپکٹر شدید زخمی

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی) موٹر وے پر تیز رفتار ٹریلر موٹر وے پولیس کی گاڑی پر چڑھ گیا، حادثہ کے نتیجہ میں ایک انسپکٹر شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر چکری اورکلر کہار انٹرچینج کے درمیان ٹریلر موٹر وے پولیس کی کار پر چڑھ گیا جس کے باعث انسپکٹر محمد احسان شہید ہو گیا جبکہ سب انسپکٹر صبور الٰہی شدید زخمی ہو گیا۔

موٹروے پولیس زخمی ہونے والے سب انسپکٹر کو کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.